پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار-

9 second read
0

پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار-
نویں بین الاقوامی امن مشق؛ 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی-
امن 2025 کی سب سے خاص بات؛ نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا ہونا ہے-
امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی-
مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے-
امن مشق 2025 میں؛ دنیا بھر سے کم و بیش 60 ممالک؛ اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے-
4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے؛ یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہو گی-
امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں-
2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی-
امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے اور یہ ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں-
امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی-
امن مشق کے دوران پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے-
سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گیں-
امن مشق کا اختتام؛ 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلی ترین غیر ملکی اور ملکی شخصیات کریں گیں-

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Forces

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pak forces kill 8 terrorists attempting infiltration in Khyber Pakhtunkhwa

December 29, 2024: Security forces thwarted two infiltration attempts along the Pak-Afghan…