پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد-
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی-
نیول چیف کو فروری 2025 میں ہونیوالی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی-
کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا-
کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا-
نیول چیف نے ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا-
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی-
نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا-