رومانیہ کی بحری افواج کے سربراہ کا پاکستان بحریہ کے نئے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہ-
معزز مہمان؛ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت (Mihai Panait)؛ کو جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-
قبل ازیں؛ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور رومانیہ کی نیول فورسز کے سربراہ کے درمیان ملاقات-
دونوں کمانڈرز کا بحری افواج کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعاون کو مزیدمستحکم کرنے کا عزم-
17 دسمبر کو کمیشن ہونے والے پی این ایس یمامہ نے رومانیہ کے بحری جہاز کے ساتھ اپنی پہلی بحری مشق کا بھی انعقاد کیا-
مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا-
پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے ان چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ڈیمین شپ یارڈز میں تعمیر کیے گئے-
اس سے قبل پاک بحریہ نے تین آف شور پٹرول ویسلز پی این ایس تبوک، پی این ایس یرموک اور پی این ایس حنین اپنے بیڑے میں شامل کیے-