نیو ایئر نائٹ پرویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنیوالے حوالات جائیں گے: آئی جی

0 second read
0

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، 395انسپکٹرز، 1125سب انسپکٹرز، 2060اے ایس ا?ئیز، 1310ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان ا نور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلِنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔ جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 11 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی، ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل محمد مکرم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے، سرگودھا کے اے ایس آئی محمد عظیم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے، اے ایس آئی جاوید اقبال، ہیڈ کانسٹیبل محمد ثقلین، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل طارق محمود کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے، جبکہ سب انسپکٹر محمد حسنین اور کانسٹیبل صفدر محمود کو فی کس ایک لاکھ، کانسٹیبل شہباز احمد کی اہلیہ، کانسٹیبل حیدر عباس اور ایم ٹی ونگ کے اے ایس آئی مکینک عالمگیر کو مائنر سرجریز کیلئے فی کس 75 ہزار روپے جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Forces

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

FinMin meets global rating agencies’ teams, IMF

​During the 2024 Annual Meeting of the International Monetary Fund (IMF) in Washington, D.…