اسلام آباد مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی نے کہا ہے

0 second read
0

اسلام آباد(شہبازانجم رانا) مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے قیام کا مقصد مظلوم عوام کی خدمت، عوام میں شعور پیدا کرنا اور ان میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہے، اس کے علاوہ فوج اور عوام میں تفریق کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے،پاک فوج وطن کیے دفاع کی ضامن ہے،اگر دشمن نے وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کو مواقع کی فراہمی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ترجمان مسعود درانی، سردار عجب خان، و دیگر کے ہمراہ این پی سی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپر ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، پاک فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہے،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر پارٹی ترجمان مسعود درانی نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے،ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،تعلیم ،روزگاراور امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے ہر مظلوم کیساتھ کھڑے ہیں چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہو،پاکستان میں آزادی اظہار رائے کا سب سے زیادہ احترام کیا جاتا ہے، آپ امریکہ یورپ سمیت کسی ملک میں اپنی فوج اور اداروں کیخلاف بات نہیں کر سکتے،ضلع کرم میں امن و امان اور حالات کی بہتری کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Forces

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pak forces kill 8 terrorists attempting infiltration in Khyber Pakhtunkhwa

December 29, 2024: Security forces thwarted two infiltration attempts along the Pak-Afghan…