ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

0 second read
0

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسروں کے ہمراہ پروموٹ ہونے والے 18افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کے والدین،بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سال 2025ء بھی انشاء اللہ پروموشنز اور ویلفیئر کا سال ثابت ہو گا۔انسپکٹر سے ڈی ایس پی، سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی کا اگلا بورڈ بھی مارچ میں منعقد ہو گا۔ڈی ایس پیز کا آپریشنل و انوسٹی گیشن پولیسنگ میں سپروائزری رول اور فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔سکیورٹی،لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں اور کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Forces

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pak forces kill 8 terrorists attempting infiltration in Khyber Pakhtunkhwa

December 29, 2024: Security forces thwarted two infiltration attempts along the Pak-Afghan…