منشیات کے دھندے میں ملوث1031 ملزمان گرفتار

0 second read
0

لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری، رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17 سو سے زائد چھاپے مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث 1031 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 1026 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 704 کلوگرام چرس، 36 کلو گرام ہیروئن، 03 کلو افیون،16 کلو آئس اور 15 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 03 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے،255 ملزمان گرفتار اور 250 مقدمات درج کئے گئے ملزمان کے قبضے سے 106 کلوگرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن،ایک کلوگرام افیون، 6 کلو گرام آئس اور تقریباً 1900 لیٹرز شراب برآمد کی گئی

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Forces

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pak forces kill 8 terrorists attempting infiltration in Khyber Pakhtunkhwa

December 29, 2024: Security forces thwarted two infiltration attempts along the Pak-Afghan…