کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 12 کان کن پھنس گئے

0 second read
0

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے، تاہم 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ذریعے کان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
چیف مائینر آفیسر عبد الغنی بلوچ کے مطابق کان کا راستہ دھماکے کے باعث مکمل بند ہو چکا تھا، جسے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔
چیف مائینز آفیسر نے بتایا کہ کان کے اندر بجلی کی کیبلز کٹ چکی ہیں، جنہیں دوبارہ بچھایا جا رہا ہے تاکہ ٹرالی کے ذریعے پھنسے ہوئے کان کنوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران گیس کی وجہ سے دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہو چکے ہیں۔
مزدور رہنما لالہ سلطان کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو ریسکیو کرنے میں مزید تاخیر ان کی زندگیوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Chief Editor
Load More In Latest News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

FinMin meets global rating agencies’ teams, IMF

​During the 2024 Annual Meeting of the International Monetary Fund (IMF) in Washington, D.…