شانگلہ(نمائندہ) شانگلہ میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا مقصد دیہی خواتین میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز الپوری میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل نیوٹریشن کوارڈینٹرڈاکٹر سید فضل حسیب، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام شانگلہ کوارڈینٹر ڈاکٹر عبدالصمد، نیوٹریشن اسسٹنٹ عاطیہ بانو، ڈاکٹر صلاح الدین ایوبی اور دیگر غذائیت کے ماہر ین کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ پلانابہت ضروری ہے، اس سے بچے اور ماں دونوں کی صحت محفوظ رہتی ہے ۔ بچوں پر گھریلوٹوٹکے استعمال کرکے بچوں کی صحت متاثر ہوجاتی ہے ۔ غذائیت کے ماہرین کا مزیدکہنا تھا کہ سمینار کا مقصد اُن خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پر آگاہی دینا ہے جن کو ہسپتالوں اور ماہر ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس اس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے انہیں آگاہی دی جائیگی ۔ سیمنار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ نہ کرنے سے خواتین کو بریسٹ کینسر جیسی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے لہذا دیہی خواتین بچوں کو رواءتی غذا اور بازار سے ملنے والی دودھ دینے سے پرہیز کریں اور بریسٹ فیڈنگ کروائیں تاکہ مائیں اور بچے دونوں صحت مند رہیں ۔ سمینار کے بعد شرکاء نے الپوری بازار میں واک بھی کی اور عوام کو بریسٹ فیڈنگ کو عام کرنے پر زور دیا گیا ۔
Breastfeeding termed vital for health of infants in Shangla
SHANGLA:The nutritionists on Wednesday urged the community health workers of Shangla to cr…
Load More Related Articles
Bangladesh — election, erasure, empathy and victory
Dhaka: Bangladesh’s recent election has sparked widespread discussion, drawing attention t…Men’s Fashion Week kicks off in Paris
Paris: Paris is once again the epicenter of style as Men’s Fashion Week kicks off with a s…‘Sinners’ and ‘One Battle’ tipped for Oscar nominations
Los Angeles: As the race to the 2026 Academy Awards heats up, two films, Sinners and One B…
Load More By
گلگت پولیس کی کارروائی، عرصہ تین سال سے روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار۔
گلگت پولیس کی کارروائی، عرصہ تین سال سے روپوش مجرمان اشتہاری گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ جٹیا…قدیم ثقافت کا عملی نمونہ ڈھائی سو سال پرانا تاریحی عمارت مسمار ہونے کا خطرہ
پشاور سے گل حماد فاروقی قدیم ثقافت کا عملی نمونہ ڈھائی سو سال پرانا تاریحی عمارت مسمار ہون…
Load More In اردو
Click To Comment
