ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں جشن نوروز و یوم پاکستان فٹ بال کپ 2023 کے سلسلے میں منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم تھے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر بلتستان عباس علی، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی، ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کے علاوہ ہزاروں شائقین فٹ بال میونسپل سٹیڈیم میں موجود تھے۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں الڈینگ گرین کے فارورڈ کھلاڑی کاچو معراج نے گول کر کے برتری حاصل کی، اور اس طرح الڈینگ گرین نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اور شائقین ٹورنامنٹ کے مخلتف میچز اور فائنل میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہا کہ جشن بہاراں میں فٹ بال، ہاکی، پولو اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں پورے ڈسٹرکٹ سکردو سے ٹیمیں شرکت کر سکتے ہیں اس کے علاوہ بلتستان کے دیگر اضلاع سے بھی فٹ بال اور پولو کے ٹیموں کو بھی ٹورنامنٹ میں مدعو کریں گے تاکہ شاندار انداز میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اور عوام الناس کو بہترین تفریح کا موقع فراہم کرسکیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کے لئے مناسب پیلٹ فارم بھی فراہم کریں گے۔

وادی تانگیر کو قدرتی آفات کا سامنا ہے
حافظ تانگیری گلگت بلتستان کے حسین وادی تانگیر جو کہ ضلع دیامر میں واقع ہے تانگیر(80) اسی ہ…
Load More Related Articles
Bangladesh — election, erasure, empathy and victory
Dhaka: Bangladesh’s recent election has sparked widespread discussion, drawing attention t…Men’s Fashion Week kicks off in Paris
Paris: Paris is once again the epicenter of style as Men’s Fashion Week kicks off with a s…‘Sinners’ and ‘One Battle’ tipped for Oscar nominations
Los Angeles: As the race to the 2026 Academy Awards heats up, two films, Sinners and One B…
Load More By
شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔
شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے نادرا سے منسوب اعلامیہ فیک ہے۔
رپورٹ: مہرین خالد کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نظروں سے گزری، گزرنا کیا تھا ایک کے…فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پروائرل سوئی گیس شیڈول؛ ایس این جی پی ایل نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا
رپورٹ: مہرین خالد ہر سال موسم سرما میں سوئی گیس ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ کی طرف سے زیادہ لوڈ…
Load More In خبرٰیں
Click To Comment
Check Also
شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔
شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…
